جنیوا میں شہباز،نواز ملاقات،شریف فیملی نے ایک ساتھ ڈنر کیا

وزیراعظم اوراسحاق ڈار نے گلے کا آپریشن ہونے پرمریم نواز کی خیریت دریافت کی، دونوں فیملیز نے 2 گھنٹے کا وقت ساتھ گزارا

وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔مریم نواز بھی موجود تھیں۔شہباز شریف اور اسحاق ڈارنے مریم نواز کے گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی۔۔شریف فیملی نے رات کا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریبا 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ملاقات میں خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھےفیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

Comments are closed.