توہین الیکشن کمیشن:عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
عمران خان جان بوجھ کر بار بار التوا لے کر پیش ہونے سے ہچکچا رہے ہیں، وہ پیش نہ ہو کر قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں:تحریری فیصلہ الیکشن کمیشن نے تینوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تینوں رہنمائوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کر بار بار التواء لیتے ہیں۔وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے سے جان بوجھ کر ہچکچا رہے ہیں۔عمران خان کا الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانا ہے۔فواد چوہدری کا بھی عدم پیشی والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کیساتھ متعلقہ مواد اور عمران خان کی استثنیٰٓ درخواست کے ہمراہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔فواد چوہدری بھی جان بوجھ کر کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو رہے۔۔فواد چوہدری کا پیش نہ ہونا قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔۔الیکشن کمیشن نے عمران خان۔اسد عمر اور فواد چوہدری کو سترہ جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت کےلئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.