مدینہ منورہ میں نعرے بازی کیس:شیخ رشید اور بھتیجا راشد شفیق بری

محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کے احکامات پر ملوث کیا گیا،ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ایسا سوچ سکتے ہیں:وکیل

جوڈیشل مجسٹریٹ فتح جنگ نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو مدینہ منورہ میں پاکستانی وفد کی آمد پر نعرے بازی اور بدتمیزی کے مقدمے میں بری کردیا۔

ملزمان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ اور سردار شہبازپیش ہوئے۔۔وکیل نے دلائل دیئے کہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو محض سیاسی مخالفت کی بنیاد پر شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کے احکامات پر ملوث کیا گیا۔ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ایسا سوچ سکتے ہیں۔قانون کے مطابق بیرون ملک واقعہ کی ایف آئی آر پاکستان میں درج نہیں ہو سکتی۔ایسا مقدمہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت درج کراسکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران بعض افراد نے نعرے بازی اور ہلڑبازی کی تھی۔سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید۔فواد چوہدری۔۔قاسم سوری، مراد سعید اور راشد شفیق و دیگرکے نام کیس میں شامل تھے۔

Comments are closed.