ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں ، وفاق نے صوبوں کو گندم فراہم کردی، طارق بشیر چیمہ
وافر مقدار میں گندم موجود ہے جس صوبے کو چاہے ہمیں بتائیں۔ یہ بھی کہا کہ 5 لاکھ ٹن گندم پنجاب کو دی ڈیڑھ ماہ بعد انکی اپنی گندم آجانی تب انہوں نے کہا کہنا ہمیں ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے چیلنج کیا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں،انہوں نے دعوی کیا کہ وافر مقدار میں گندم موجود ہے جس صوبے کو چاہے ہمیں بتائیں۔ یہ بھی کہا کہ 5 لاکھ ٹن گندم پنجاب کو دی ڈیڑھ ماہ بعد انکی اپنی گندم آجانی تب انہوں نے کہا کہنا ہمیں ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے واضح کردیا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں ، وفاق نے صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے۔بلوچستان نے 60 ہزار، خیبرپختونخوا کی 10 لاکھ میٹرک ٹن اور پنجاب کو 5 لاکھ ٹن گندم فراہم کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روس سے گندم پاکستان پہنچ گئی۔ صوبوں سے کہا ہے کہ پورٹ سے ڈائریکٹ گندم اٹھالیں، انہیں کرائے کی مد میں بچت ہوگی۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد کچھ ذمہ داریاں صوبوں کے حصے میں بھی ہیں الزامات کے کھیل کے بجائے ہر کوئی اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
طارق بشیر چیمہ نے تسلیم کیا کہ وفاقی دارلحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر 17 ہزار بیگز کی قلت ہے جسے جلد دور کردیا جائیگا۔ یہ بھی واضح کیا کہ سویابین کی امپورٹ کی اجازت ہے لیکن جی ایم او کسی کو بھی پاکستان نہیں لانے دیں گے۔
Comments are closed.