سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

چیمبر ٹو چیمبر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت تھی اور ہم پاکستانی چیمبرز پر زور دیں گے:پاکستان بزنس کونسل یو اے ای اور چیبمر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو،دورے کا اعلامیہ جاری،وطن واپس روانہ

وزیراعظم شہبازشریف کے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اماراتی صدرشیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی۔۔ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت۔تعاون کو تیز کرنے۔۔ انفارمیشن اور کمیونی کمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات۔علاقائی سیاسی اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے سےمتعلق گفتگو۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیےامداد پر صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے اظہار تشکرکیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظہبی میں پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ کہ حکومت سرمایہ کاروں اور بزنس مین کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے توقع سے بڑھ کر اعلانات کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی ملاقات کی اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے اہم چیمبر آف کامرس سے مل کر خوشی ہوئی۔ابوظہبی چیمبر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔فخر کی بات ہے کہ پاکستانی تاجروں میں سے ایک چیمبر کا بورڈ ممبر رہا ۔پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دی۔ہم متحدہ عرب امارات کو اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار سمجھتے ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔چیمبر ٹو چیمبر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت تھی اور ہم پاکستانی چیمبرز پر زور دیں گے۔ابوظہبی چیمبر کے اراکین کاروبار کو بڑھانے کے پاکستان کا دورہ کریں۔ہنرمند افرادی قوت کو متحدہ عرب امارات بھیجناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments are closed.