تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ویلکم کریں گے، رانا ثنا اللہ
قومی اسمبلی میں واپسی کےلئے انہیں اپنے استعفے بھی واپس لینا ہونگے، وزیر داخلہ کا ردعمل
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، بھرپور الیکشن لڑیں گے، آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے۔شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں اور سیاستدان بنیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.