پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ الیکشن کمیشن آج اعلان کرے گا
الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیراعلی کے تقرر کا فیصلہ کرے گا،2،2 نام بھجوائے گئے، ورکنگ شروع، آج اہم اجلاس طلب
اسلام آباد : پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن آج اعلان کرے گا۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے پاس 2،2 نام پہنچے تھے۔الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیراعلی کے تقرر کا فیصلہ کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کے لیے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔کسی ایک نام پر اتفاق کر کے نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج کھلا رہے گا۔
الیکشن کمیشن حکام نے موصول شدہ ناموں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔موصول شدہ چاروں ناموں کے پروفائل تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔تفصیلی پروفائل میں چاروں کی قابلیت اور اپنے شعبہ میں کارکردگی شامل ہوگی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن پروفائل اجلاس میں پیش کرینگے۔
Comments are closed.