اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ،پنجاب سے نام نہ آیا

اعظم خان پرحکومت اوراپوزیشن کا اتفاق،پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا

پشاور:نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پرحکومت اوراپوزیشن میں اتفاق ہو گیا۔

سابق چیف سیکرٹری اعظم خان نگران وزیراعظم ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگران وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی تھی۔عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے گورنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے پروزیراعلیٰ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے دستخط موجود ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ پرحکومت اوراپوزیشن میں اتفاق نہیں ہو سکا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

Comments are closed.