پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی
پیر امین الحسنات کے فیصلے سے سرگودھا میں ن لیگ عملی طور پر ختم ہوگئی ہے، فواد چودھری کی گفتگو
مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پیر امین الحسنات کے خاندان سے پرانا تعلق ہے،انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پیر امین الحسنات کے فیصلے سے سرگودھا میں ن لیگ عملی طور پر ختم ہوگئی ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی پیر حسنات صاحب کو ساتھ لے کر چلے گیاور ان سے مشورے بھی لے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ راجہ پرویزاشرف نے اپنے چیمبر میں سرنگ بنائی ہوئی ہے،جب بھی ہم ملنے جاتے ہیں وہ غائب ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.