آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان و دیگر کو نوٹسز جاری
جج نے تاخیر سے آنے پر شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب آپ تو صبح اٹھنے والے ہیں، جس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈائریکٹ بیس گھنٹے سے زائد فلائٹ سے عدالت آرہاہوں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان و دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں بریت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے سماعت کی،دوران سماعت ملزمان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر،فیصل جاوید،مراد سعید،پرویزخٹک، علی محمد اعوان،علی نواز اعوان اورشیخ رشید پیش ہوئے،،قاسم سوری،شہریار آفریدی ،شاہ محمود قریشی پیش نہ ہو سکے، سابق وزیر اعظم عمران خان کی طبی بنیادوں پر،،شہریار آفریدی ملک سے باہر ہونے کے باعث جبکہ قاسم سوری کوئٹہ میں ہونے کے باعث استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ جج نے تاخیر سے آنے پر شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب آپ تو صبح اٹھنے والے ہیں، جس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈائریکٹ بیس گھنٹے سے زائد فلائٹ سے عدالت آرہاہوں۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر پراسیکیوٹر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔
Comments are closed.