پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام، تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا، عمران خان
200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد بے مثال اضافہ ہوگا، ملک میں گیس، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام، تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا ہے 200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد بے مثال اضافہ ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت کی بد انتظامی نے معیشت تباہ کر دی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام، تنخواہ دار طبقہ کچل دیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 200 ارب کے منی بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں 35 فیصد بے مثال اضافہ ہوگا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
Comments are closed.