وزیراعظم نے 1100 میگاواٹ بجلی کے منصوے کے 3 کا افتتاح کردیا

چین اور پاکستان دو بہترین دوست ہیں.یہ دوستی ان 75 سالوں میں تمام مشکلات مصائب اور خوشیوں کے موقع پر مضبوط ہوتی گئی:شہبازشریف کا تقریب سے خطاب

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے 1100 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کے تھری کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کینپ میں 1100 میگا واٹ کے جوہری توانائی منصوبے کے تھری کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تھری کے افتتاح سے بجلی کی پروڈکشن 2200 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی، کے تھری بجلی گھر منصوبے سے سستی بجلی بنائی جا رہی ہے، کینپ تھری سے 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بنائی جا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2015 میں میں وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں سی پیک کے اربوں ڈالر کے منصوبوں پہ دستخط ہوئے اور آج سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی پاکستان میں بن رہی ہے چین پاکستان دوستی کی یہ بہترین مثال ہے۔چین اور پاکستان دو بہترین دوست ہیں.یہ دوستی ان پچھتر سالوں میں تمام مشکلات مصائب اور خوشیوں کے موقع پر مضبوط ہوتی گئی۔چائنہ نے پاکستان کا سیلابوں میں طوفانوں میں زلزلوں اور جنگوں میں ساتھ دیا۔

Comments are closed.