آرمی چیف عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے ترکیہ پہنچ گئے

پاک فوج کے سربراہ  جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے امدادی کاموں کیلئے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم شامل ہے ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ریسکیو ماہرین، سونگھنے والے کتوں، تلاشی کے آلات پر مشتمل ہے جبکہ میڈیکل ٹیم آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ہے ، اس کے علاوہ ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ 30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی ٹیمیں فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی کے شہر اڈانا پہنچ گئی ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امدادی ٹیمیں ترک حکومت اوران کے اسلام آباد میں سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے دوران ترک عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں انجام دیں گی، پاکستانی دستے امدادی کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے، ترجمان کے مطابق پاکستان کے عوام مسلح افواج مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.