اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا،ہر ایک کو ملک کے مفاد کیلئے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کرکے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آگیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے پر عملدرآمد 60 دن کیلئے معطل بھی کیا ہے۔کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد عبوری حکم کیخلاف ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں۔عدالت درخواستیں غیر موثر ہونے کے بعد 50 فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کا حکم نہیں دے سکتی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے۔معلوم ہے شیل پاکستان پہلے ہی کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے۔اگلے ہفتے اس کیس کو مقرر کر دیتے ہیں۔۔عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.