مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔

فارن سروسز اکیڈمی میں 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پیش کیا، ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نقصانات کا سامنا ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی، جنیوا ریزیلئنٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کیلئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

Comments are closed.