اسلام آباد : چیئرمین نیب کے استعفے کے ساتھ ہی تحریک انصاف قومی اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈرلانے کےلئے متحرک ہوگئی۔
سابق چیف وہیب عامر ڈوگر نے راجہ ریاض کو ہٹانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین نیب کی تقرری تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت سے ہی ممکن ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے خط میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 20 فروری کے حکم نامے میں تحریک انصاف کے اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کے آپ فیصلے کو معطل کر دیا جس کے بعدتحریک انصاف ایوان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا استحقاق ہے۔اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کریں۔ نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔
Comments are closed.