اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں کراچی اور پشاور میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق عملدرآمد پر بھی غور کیاجائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر3 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پشاوردھماکے اورکراچی میں دہشتگردی کے واقعے پربریفنگ دی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق عملدرآمد پر بھی غور کیاجائے گا۔
Comments are closed.