پنجاب، کے پی الیکشن ازخود نوٹس: سپریم کورٹ کا 90 روز میں انتخابات کرانےکا حکم

اسلام آباد : بڑی عدالت سے بڑا فیصلہ۔ جس کا انتظار تھا وہ فیصلہ آگیا، 2 صوبوں میں انتخابات کا بگل بج گیا۔

 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن 90 روز میں کرائے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ گورنرخیبرپخونخوا صوبے میں انتخابات کی فوری تاریخ دیں۔۔الیکشن کمیشن صدرمملکت سے فوری مشاورت کرے۔وفاقی اور صوبائی ادارے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سمیت ہرطرح کی مدد فراہم کریں۔فیصلہ تین دو کے تناسب سے آیا۔۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ لکھا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا۔فیصلہ تین دو کے تناسب سے آیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ لکھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں 90 روز میں الیکشن کروائے جائیں۔ گورنر کے حکم پر اسمبلی تحلیل ہوئی ہے تو گورنر الیکشن کی تاریخ دیں۔ عدالت نے صدر مملکت کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صدرمملکت کا 20 فروری کا حکم پنجاب کی حد تک درست جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئینی خلاف ورزی کی۔۔گورنر خیبرپختونخوا فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی ادارے الیکشن کمیشن  کو سیکورٹی سمیت ہر طرح کی امداد فراہم کریں۔

Comments are closed.