الیکشن کمیشن کا صدر مملکت اور دونوں گورنرز کے ساتھ دوبارہ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر مملکت اور دونوں گورنرز کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ممبران و سیکرٹری نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے لاءونگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ ونگز نے الیکشنز کی تیاریوں بارے میں بھی بریفنگ دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Comments are closed.