پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لئے فلائٹ آپریشن اور پرائیویٹ ٹورز آپریٹر کے کوٹہ پر حج کرنے والے عازمین کے لئے کرایوں کا اعلان کر دیا۔
قومی ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حج 2023 کے لئے پی آئی اے آپریشن 21 مئی سے شروع ہو گا جو کہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے کوٹہ کے تحت کراچی،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کے لئے کرایہ 870 امریکی ڈالر سے لے کر 1180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
نارتھ ریجن یعنی لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہروں سے قومی ایئرلائن کے ذریعے حج کیلئے جانے والوں سے 910 ڈالر سے 1220 ڈالر تک کرایہ وصول کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کی جانب سے کیا جائے گا۔
قومی ایئر لائن حج آپریشن 2023 کے دوران جدہ اور مدینہ کے لئے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 جہاز استعمال کرے اور تقریباٍ 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جب کہ دیگرایئرلائنز کے ذریعے 44 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔
Comments are closed.