نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھاردیدیں، مریم نواز کا طنز

لاہور : مریم نواز نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں والد نواز شریف کو مینشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں۔

اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ قرار دیا اور لکھا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیدڑ چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔مریم نواز نے لکھا کہ باہر نکلو بزدل آدمی! لیڈر اور گیدڑ کے درمیان قوم فرق جان گئی ہے۔

Comments are closed.