لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی حالانکہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دےگی، حکومت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کرانا چاہتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا یہ لوگ لاشوں اور خون کی تلاش میں ہیں، عمران خان نے کا رکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے، ان پر اس وقت 74 مقدمات ہیں۔شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں، پاکستان مکمل تباہی کا شکارہے جب کہ نوازشریف شاپنگ میں مصروف ہیں۔یہ وہ شخص ہے جو 50 روپے کے بانڈ پر ملک سے فرارہوا، یہ صاحب پاکستان کے عدالتی نظام سے مفرورہیں۔
Comments are closed.