عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے دوران کارکنان کی ہنگامہ آرائی کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان گاڑیوں کی مد میں پہنچایا گیا۔کارکنوں نے نے اسلام آباد پولیس کی 7گاڑیوں اور 2موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا۔سیکیورٹی ڈویژن کی لینڈکروزو جیمر کے تمام شیشے، انٹینا توڑدیا گیا باڈی پر ڈینٹ موجود ہے۔
سیکیورٹی ڈویژن کی دو پک اپ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور باڈی کو پتھرائو سے نقصان پہنچا۔تھانہ لوہی بھیراوراسپیشل برانچ کی پک اپ گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی۔تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی کلٹس گاڑی کی باڈی مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔ایم ٹی ہیڈ کوارٹر کی قیدی وین کے فرنٹ، اور سائیڈ مرر توڑ دیئے گئے۔تھانہ مارگلہ کے دو موٹرسائیکل کارکنان نے مکمل طور پر جلادیئے۔پنجاب پولیس فیصل آباد کی دو بسوں کے تمام سائیڈ کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں 30 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 5 شہری اور 25 پولیس اہلکار شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی علاج معالجہ کی ہدایت کی۔
Comments are closed.