زمان پارک: رات گئے پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس کی گاڑی پر حملہ، شیشے توڑ دیئے

لاہور : پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کردیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے رات گئے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑی پر دھاوا بولا، پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کنارے لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ دیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن میڈیا نمائندگان سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔ چند گھنٹوں کے دوران پولیس کی ٹیموں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Comments are closed.