اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کے کیس میں ایک سو اٹھانوے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔اسلام آباد پولیس نے پرتشدد واقعات پر تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج کئے ہیں۔مظاہروں میں شامل شرپسندوں کے پتھرائو اورجلائو گھیرائو سے پولیس کے اٹھاون افسران و جوان زخمی ہوئے۔4 گاڑیاں جلائی گئیں۔9 توڑیں گئیں۔۔2 موٹرسائیکل جلائے گئے۔پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments are closed.