پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 8اکتوبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئے۔انتخابات اب 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کاحکمنامہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 اکتوبر کو ہوگی،آٹھ اکتوبر کو انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق صدر پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 58 اور 8سی کے تحت ملتوی کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.