اسلام آباد : خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔ پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان کی ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ یوم پاکستان کی ملتوی ہونیوالی پریڈاب25 مارچ کو ہوگی۔ کفایت شعاری پالیسی کے تحت اس سال پریڈ کو محدود کرکے پریڈ گراوٴنڈ سے ایوان صدر منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب یوم پاکستان پورے ملک میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز، علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ تراسویں یوم پاکستان اس دفعہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز میں آیا ہے۔ یوم پاکستان اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ہی عمل میں آیا۔ملک بھر میں یوم پاکستان کی مختلف تقاریب کا انعقاد وفاق اور تمام صوبوں میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
Comments are closed.