رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور خاتون اول کی طرف سے خصوصی پیغام جاری کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے اپنے پیغام میں رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشکلات اور تباہی کی شکار مسلم کمیونٹیز کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔پیغام میں کئی مسلم ممالک میں حالیہ تباہیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔جنہوں نے حالیہ تباہ کن زلزلوں کے دوران بہت سے پیاروں کو کھو دیا ہے اور پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہم کھڑے ہیں۔جو گزشتہ موسم گرما کے سیلاب کے بعد اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان مسلمانوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کرتے رہیں گے جنہیں مسلسل جبر کا سامنا ہے، جیسے چین میں ایغور اور میانمار میں روہنگیا۔
Comments are closed.