اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد کل نیا بینچ سماعت کرے گا، کون سا بینچ سماعت کرے گا یہ فیصلہ کل ہی ہوگا۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں، جسٹس امین الدین نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد بینچ کا مزید حصہ نہیں رہنا چاہتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔ جسٹس امین الدین کے انکار کے بعد بینچ اٹھ کر واپس چلا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد کل نیا بینچ سماعت کرے گا، کون سا بینچ سماعت کرے گا یہ فیصلہ کل ہی ہو گا۔
Comments are closed.