اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب نوٹس کو ترمیمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیا۔
عمران خان نے نیب کو نوٹس کا جواب دے دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ نوٹس میں نہیں بتایا گیا مجھے بطور ملزم بلایا جا رہا ہے یا گواہ۔ترمیمی قانون 2022 کے مطابق بتایا نہیں گیا جرم کی نوعیت کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ محض تحفے پاس رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔سابق چئیرمین نیب انکشاف کر چکے ہیں ان پر دباو ڈالا جا رہا تھا۔کیا یہ محض اتفاق ہے چئیرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد ہی مجھے نوٹس جاری ہوا۔نیب اپنے اختیار سے باہر بھیجا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لے۔
Comments are closed.