وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Comments are closed.