امریکی صدر جوبائیڈن دورہ آئرلینڈ کے دوران برطانوی وزیر اعظم کو پہچان ہی نہ سکے

امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ استقبال کیلئے آئے برطانیہ کے وزیر اعظم کو پہچانا ہی نہیں صرف مصافحہ کیا اور انکو دھکیل کر سامنے کھڑے فوجی افسر کی طرف بڑھ گئے۔ رشی سوناک دیکھتے ہی رہ گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن آئرلینڈ کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مختلف اوقات میں وزیراعظم برطانیہ اور دیگر اہم لوگوں سے ملاقاتیں کرنی ہیں۔
دورہ آئرلینڈ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن جب ایئر پورٹ پر اترتے ہیں تو سامنے کھڑے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک ان سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اسی لمحے جو بائیڈن انکو پہچانے بغیر ایک طرف دھکیل دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں جہاں وہ ایک سفید فام فوجی افسر کو پرتپاک انداز سے ملتے ہیں۔ اس دوران رشی سوناک ایک جانب کھڑے رہتے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن برطانیہ میں موجود امریکی سفیر خاتون سے گرم جوشی کے ساتھ ملتے ہیں اور کافی دیر تک ان سے محو گفتگو رہتے ہیں۔ ایک جانب کھڑے رشی سوناک اس ساری صورت حال کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

Comments are closed.