اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے، یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے، یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے۔
Out of Chinese Bank’s #ICBC approved facility of $1.3 billion (which was earlier repaid by Pakistan), State Bank of Pakistan would receive back third and last disbursement today in its account amounting to $ 300 million.
It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah!— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر امداد کی تصدیق کر دی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
Comments are closed.