سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے، فواد چودھری

لاہور : سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے ہیں جو کہ کسی صورت قبول نہیں، وکلاء اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہیے، پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جج صاحبان کے خلاف نامعلوم اور غیر اہم انفرادی درخواستیں دلوائی جاتی ہیں اور پھر پیمرا کی خصوصی ہدایات پر میڈیا چینلز پر ان گھٹیا، بدنیتی پر مبنی الزامات کو ہیڈلائنز میں چلوایا جاتا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم انتہائی گھٹیا ہے۔

Comments are closed.