پاکستانی نیوز ویب سائٹس اور میڈیا کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے مزید اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔سپین میں پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی ناجائز اور بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ناجائز طریقے سے بنائی گئی جائیدادوں کی تحقیقات کرتے ہوئے سپن حکام کو خط لکھا تھا جس کا جواب موصول ہو چکا ہے۔
پاکستانی کے مطابق مونس الٰہی کے پاس سپین کا رہائشی پرمٹ ہے جس کی بنیاد پر ساری سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ بارسلونا میں 23 سی ڈی جوزف پلازہ اور دی ڈائیگونل مار کمرشل سنٹر کے سامنے موجود اپارٹمنٹس بھی اسی خاندان کی ملکیت ہیں اور دسمبر 2022 سے مونس الٰہی انہی دو اپارٹمنٹس پر رہ رہا ہے۔سپین حکام کی جانب سے مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے حالیہ دنوں سپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں اور اس کے علاوہ دیگر اثاثہ جات بنائے ہیں جن میں تین پارکنگ پلازے اور ایک سٹوریج ہال بھی شامل ہے۔
بارسلونا میں بارسیلو نامی ہوٹل بھی چودھری پرویز الٰہی ،مونس الٰہی کی ملکیت ہے جبکہ ایک اور ملٹی سٹوری پلازہ بھی چوہدری پرویز الٰہی فیملی کا بتایا جاتا ہے۔پرویز الٰہی خاندان کیناری جزیروں پر بھی مختلف پرانی تعمیر شدہ عمارتوں، پلازوں اور پھلوں کے باغوں کا مالک ہے۔مونس الٰہی نے حالیہ دنوں میں بینک لیز پر 250 ٹیکسی گاڑیاں لے کر بارسلونا میں ٹیکسی سروس بھی شروع کی ہے۔
مونس الہی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس حوالے سے تردید کی گئی ہے ان کا کہناہے کہ ان کے تمام اثاثہ جات ڈیکلئیرڈ ہیں ان میں کسی بھی قسم کا اضافہ 30 جون کے بعد سامنے آجائے گا انھوں نے کہاہے کہ ان کے سپین میں پارکنگ پلازہ اور سٹوریج ہال نہیں ہیں۔ نیوز ڈپلومیسی بارسلونا نے چوہدری مونس الہی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
All of my assets are declared. If there is any addition that came after 30th June, it will show up in next year’s tax return. I can confirm that I do not own any parking plazas nor do I own any storage halls. https://t.co/sgWf2diZOO
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 16, 2023
Comments are closed.