اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کے مزید تین مشتبہ مریض سامنے آگئے۔ حکام کاکہناہے کہ ان تین افراد کی ٹریول ہسٹری بھی سعودی عرب کی ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں بتایاگیاکہ پاکستان میں منکی پاکس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 17 اپریل کو سعودی عرب سے آئے دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید تین مشتبہ افراد کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ان تین افراد کی ٹریول ہسٹری بھی سعودی عرب کی ہے ۔علامات ظاہر ہونے پر تینوں افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ائیر پورٹس پر الرٹ جاری کردیاگیا۔
دوسری جانب صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی سیکرٹری برائے صحت بھی شریک ہوئے اورصوبوں میں منکی پاکس کے کیسز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایاگیاہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں،ویکسین کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کیا جائے گا۔
Comments are closed.