راولپنڈی : محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے جدید ونچ مشینوں کی مدد سے سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے ہنگامی آپریشن شروع کردیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بھی فوجی کالونی میں جاری سیوریج لائنوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ واسا کیطرف سے جدید مشینری سے سیوریج لائنوں کی صفائی احسن اقدام ہے، نالہ لئی کی صفائی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے ک کہاکہ نالہ لئی کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیاہے ، خلاف ورزی کرتے ہوئے نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ ویسٹ میٹیریل ڈمپ کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی۔شہر بھر کے نالوں کی صفائی کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز مانگ لیے ہیں، شہر میں روڈ سائیڈ ڈرینز اور نالیوں کی صفائی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیر ہاوسنگ پنجاب سید اظفر علی ناصر نے واسا کو ہدایت کی تھی کہ مون سون سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے۔
Comments are closed.