کانگریس میڈرڈ میں اسکیرا رپبلیکانہ کے ترجمان ،پارلیمانی لیڈر، موجودہ ایم این اے اور سنتا کلوما سے مئیر کے لیے امیدوار گابریل روفیان، پارلیمنٹ کاتالونیا فارن فئیر کمیٹی کی وائس پریڈینٹ ایم پی اے انا بلسیرا اور گابریل روفیان کے سیکرٹری سرجی توریس نے بارسلونا قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونیوالے قونصل جنرل مراد علی وزیر سے تفصیلی ملاقات کی.
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کمیونٹی کیلیے کانگریس میں امیگریشن قوانین میں نرمی کرنے اور بہتری لانے کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ ریذڈینسی کارڈ ہولڈرز کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے حق کی تجویز پر غور کیا جائے ۔ نیشنیلٹی کے حصول کو آسان کیا جائے اور مدت کو پانچ سال تک لایا جائے ۔ قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ کسی بھی معیشت میں کاروباری حضرات ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ کاروباری طبقے کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کے معاہدے کو ممکن بنایا جائے۔ بغیر پیپرز کے افراد کو جلد لیگل کرنے کیلیے قانون سازی کی جائے ۔تاکہ وہ لیگل طریقے سے کام کرکے اپنے خاندانوں کو اسپورٹ کر سکیں جس سے گورنمنٹ کی بھی ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوسکے گا۔ کاتالونیا، اسپین اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کیلیے اہم نکات پر تبادلہ خیال ہوا ۔
Comments are closed.