پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف سپین کی جانب سے بارسلونا میں احتجاج کیاگیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مردو خواتین نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جن کی جانب سے عمران خان کے حق میں جبکہ حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
صدر تحریک انصاف سپین شیراز بھٹی نے کہاکہ ہماری یہ جنگ عمران خان اور پاکستان کے لئے ہے یہ ایکبار پھر 1947 کا وقت آگیاہے ہم پر فرض ہے قربانی دیں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہمارا یہ احتجاج عمران خان کی رہائی تک ہے۔
احتجاج میں شریک شرکا کر کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری ریڈ لائن تھی وہ کراس کی گئی ہے۔ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے
Comments are closed.