راولپنڈی : راولپنڈی میں قائم جی ایچ کیو پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ایک اور ملزم کو پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ادریس ٹی ایم اے کا ملازم ہے اور 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے، ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے حوالے کردیا جہاں جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.