اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور وہ میری والدہ کو ایک بار پھر لے گئے ہیں۔
شیریں مزاری کو پنجاب پولیس نےگرفتار کیا۔ پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا۔خیال رہے کہ شیریں مزاری کو عدالتی احکامات پر آج رہا کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری کے خلاف سماعت کی۔ عدالت نے تھری ایم پی اوکے تحت نظربندی کو کلعدم قراردیتے ہوئے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر، سیف اللہ نیازی اور اعجاز چوہدری کی درخواست پر 19 مئی کو دلائل طلب کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد سے گرفتاری سے متعلق ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی اور مسرت چیمہ کی گرفتاری پر 18 مئی کو دلائل طلب کرلئے ہیں۔
Comments are closed.