لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔
بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔
کون کرے گا ایسے…— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 17, 2023
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
Comments are closed.