نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں عمران خان نیب میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد : نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں عمران خان آج نیب میں پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے لاہور میں طلبی کے سمن وصول کرائے تھے۔

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ نیب راولپنڈی نے آج دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے لاہور میں طلبی کے سمن وصول کرائے تھے۔

نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں شہزاد اکبر اور شیخ رشید کو بھی طلب کررکھا ہے ۔ عمران خان اور بشری ٰ بی بی دونوں کو آج نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا۔ بشری ٰ بی بی کو کہا گیاہے کہ کیس سے متعلقہ دستاویزت اور بطور ٹرسٹی القادر ٹرسٹ ریکارڈ ہمراہ لیکر نیب دفتر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے 11 بجے اورشیخ رشید کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیشی کاسمن جاری کیا تھا۔عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب بھی طلب کیے تھے۔

عمران خان کو بھیجے گئے سمن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت سمیت 19 کروڑ پاؤنڈ کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ اور القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ بھی ہمراہ لیکر آئیں۔

Comments are closed.