لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ہے کون؟ پی ڈی ایم کو چھوڑ دیں ان کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں، میری اُن سے کوئی لڑائی نہیں، غصہ اُس طرف سے ہے اور یقین کریں مجھے نہیں پتہ کیوں ہے؟۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کسی سے مزاکرات نہیں ہو رہے۔بات صرف الیکشن کی کرنی ہے اور کیا بات کرنی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کون مذمت نہیں کر رہا کور کمانڈر ہاؤس کو جلانے کی۔ ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی بات کی ہے۔ جب مجھے گولیاں لگیں تب بھی پر امن احتجاج ہوا۔ ایک سال سے پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے عامر کیانی کے پارٹی چھوڑنے کا افسوس ہے لیکن ان پر بہت دباؤ ہے اور ہر کوئی دباؤ نہیں لے سکتا۔جو لوگ یہ پریشر برداشت کر گئے ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ مجھے پتہ ہے آپ جس طرح سے کھڑے ہیں میں آپ کو نہیں بھولوں گا۔حکومت کو چاہیے کہ ان 40 دہشت گردوں کا نام لے جو ان کے مطابق زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہاکہ میڈیا نے دیکھا کہ یہاں کوئی آدمی ہی نہیں تھا۔ ان کا پلان تھا کہ یہاں دھاوا بولتے اور 40 لوگ بٹھا دیتے۔حکومت سے کہتا ہوں کہ ان حرکتوں سے سیاسی جماعت مضبوط ہوتی ہے، کمزور نہیں ہوتی۔
Comments are closed.