اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نو مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ملک میں ہونے والے واقعات کی کارروائی آزادانہ ہو اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔
عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ باجوہ صاحب سے کہہ دیں کہ ادارہ جس کو بھی میرٹ کے تحت آرمی چیف کے عہدے کا حقدار سمجھتا ہے، اسی کو بننا چاہیے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے لیے کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے۔حکومت نے مزاکرات میں پہل کرنی ہے۔
Comments are closed.