اہم وکٹ گرگئی، فواد چودھری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرے پہلے بیان میں جہاں میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی اسی تناظر میں سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے بیان میں جہاں میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی اسی تناظر میں سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر لی ہے۔

Comments are closed.