بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں، ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عمران خان سیاسی پناہ لینے کیلئے امریکہ جائیں گے۔

Comments are closed.