پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور سے لیے گئے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پشاور میں دو مقامات لڑمہ اور نرے خوڑ سے ماحولیاتی نمونے لیے گئے جن میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیرصحت کے مطابق لیب کے مطابق پولیو وائرس جینیاتی طور پر افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، پاکستان کا پولیو پروگرام کا پولیو سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیرصحت نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زوردیا کہ وہ بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔
Comments are closed.