اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشاورت کرینگے۔ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے، نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار نہیں تھا ، عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا ،رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں، عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں ، عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز کا بہانہ تلاش کررہے ہیں، عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے ؟
وزیردفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی ،اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔ تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
خواجہ آصف نے مزاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے، نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔ نوازشریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ۔
Comments are closed.