اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔ عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جاتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارا نہیں، ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے دعوت دی ۔
صحافی نے سوال کیا کہ الزام ہے کہ مذاکرات آپکی وجہ سے ناکام ہوئے جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو جنرل باجوہ سے بھی مذاکرات کیے،جب ہماری حکومت گئی تب بھی ہم نے مذاکرات کیے۔ چیف جسٹس کے کہنے پر بھی مذاکرات ہوئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے، لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،لوگوں کے بیوی بچوں کو اٹھایا جارہا ہے۔الیکشن کا انعقاد نہ ہوا تو ملک میں مزید تباہی آئے گئی۔
Comments are closed.